سوال نمبر 1:مضاربت کسے کہتے ہیں ؟
سرمایہ کاری کادوسرا بڑا ذریعہ مضاربت ہے جس کے حوالے سے چنداہم معلومات درج ذیل ہیں۔
مضاربت کی تعریف (Definition Of Mudaraba)
ایک ایسا کاروباری معاہدہ جس میں ایک جانب سے مال اوردوسری جانب سے کام کرکے نفع میں شرکت کی جاتی ہے۔ اس تعریف سے پتہ چلاکہ مضاربت میں تین چیزیں اہم ہیں :
(1) رب المال (Investor)
(2)مضارب (Working Partner)
(3)راس المال (Capital)
سوال نمبر 2:مضاربت کا معاہدہ کرتے وقت کن چیزوں کی رعایت ضروری ہے ؟
جواب:مضاربت کا معاہدہ کرتے وقت درج ذیل چیزوں کی رعایت ضروری ہے
(1)سرمایہ(Capital) کرنسی کی صورت میں ہو
(2)سرمایہ معلوم ہو
(3)سرمایہ قرض نہ ہو
(4)سرمایہ مکمل طور پر مضارب کے قبضہ میں دے دیا جائے
(5)نفع دونوں پارٹنر کے درمیان فیصد کے اعتبار سے طے اور معلوم ہو،روپوں میں مقرر نہ کیا جائے
(6)مضاربت چلتے کاروبار میں نہ ہو
(7)نقصان کی ذمہ داری مضارب پر نہ ہو
(8)انویسٹر کامضارب کے ساتھ کام کرنا اگریمنٹ میں شرط نہ ہو
سوال نمبر 3 :کیا اسلام میں انویسٹمنٹ کا یہی ایک طریقہ ہے؟
جواب : جی نہیں ! اسلام میں انویسٹمنٹ کاصرف یہی ایک طریقہ نہیں ہے بلکہ شریعت مطہرہ نے انویسٹمنٹ کے مختلف ماڈل بیان کیے ہیں جن میں سے ایک مضاربت ہے۔
سوال نمبر 4 :مضاربت کرنے کے کیا فوائد ہیں؟
جواب:انسان کی مختلف حالتیں ہیں بعض مالدار اور بعض غریب،بعض کو کاروبار کرنے کا سلیقہ اور تجارت کا ہنرآتا ہے بعض اس حوالے سے ناواقف ہوتے ہیں، مگر ان کے پاس مال ہوتا ہےاس لیے مضاربت کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ امیر اپنے پیسے غریب تاجر کو کاروبار کے لیے دے کر اپنے مال میں اضافہ کرتاہے اور غریب تاجر بھی اس کے مال میں کاروبار کر کے اپنے لیے نفع کماتا ہے یوں مضاربت کےماڈل کو اختیار کرکے دونوں اپنی معاشی ضروریات بہتر انداز میں پوری کر سکتے ہیں۔